32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا شور شرابہ ، اجلاس کی کارروائی...

قومی اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا شور شرابہ ، اجلاس کی کارروائی میں وقفہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ نے شورشرابے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ لے لیا ۔ بد ھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا ۔

تلاوت کلام پاک، حمد و نعت اور قومی ترانے کے بعد ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے وقفہ سوالات کا آغاز کیا تو اپوزیشن کے جانب سے نکتہ اعتراض پر بات کرنے کی کوشش کی جس پر ڈپٹی سپیکر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کل بھی معزز اراکین کو بتایا گیا تھا کہ قومی اسمبلی کی بزنس ایڈوائرزی کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران کسی رکن کو نکتہ اعتراض کا موقع نہیں دیا جائے گا ۔

- Advertisement -

جیسے ہی وقفہ سوالات ختم ہوگا تو اراکین کو نکتہ اعتراض پر بولنے کا موقع دیا جائے گا ۔اپوزیشن کے رکن صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی تو ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا جس پر ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کارروائی میں 15 منٹ کا وقفہ لے لیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559573

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں