قومی اسمبلی میں گزشتہ مالی سال کی ریگولر اور ضمنی گرانٹس کی تفصیلات پیش

6

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں گزشتہ مالی سال 2023-24ء کی ریگولر اور ضمنی گرانٹس کی تفصیلات پیش کر دی گئیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے 2023-24ء کی 180 ارب 87 کروڑ 17 لاکھ 90 ہزار روپے کی ریگولر و ضمنی گرانٹس پیش کیں، ان میں غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے 167 ارب 61 کروڑ 48 لاکھ 72 ہزار روپے، گرانٹس،

اعانتیں اور متفرق اخراجات کے لئے 10ارب 66 کروڑ 97 لاکھ 13 ہزار روپے، الائونسز کہن سالی وپنشن کے لئے 96 کروڑ 40 لاکھ روپے،قلیل المدتی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے 1 ارب 18 کروڑ 49 لاکھ 26 ہزار روپے،آڈٹ کے لئے 38 کروڑ 99 لاکھ 6 ہزار روپے اور صدر کا عملہ خانہ داری اور الائونسز (پرسنل) کے لئے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مطالبہ تخصیصات شامل تھے۔