- Advertisement -
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے اسمبلی ہال کو قومی سلامتی بارے پارلیمانی کمیٹی کے منگل والے دن اجلاس کیلئے مختص کرنے کی تحریک کی منظوری دیدی۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس حوالہ سے تحریک پیش کرنے کی اجازت چاہی۔ اجازت ملنے پر انہوں نے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ قومی اسمبلی کے سپیکرنے کہاکہ اس اجلاس کی تیاریوں کیلئے پیرکواجلاس چار بجے تک چلایا جائے اورڈیبیٹ کومنگل تک موخر کیا جائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573494
- Advertisement -