- Advertisement -
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے نیکسس بین الاقوامی یونیورسٹی برائے جدید علوم صحت ٹیکنالوجیز،اسلام آبادبل 2024کی منظوری دے دی۔منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان نے اس حوالہ سے بل کمیٹی سے منظورشدہ صورت میں ایوان میں پیش کرنے کی اجازت چاہی، اجازت ملنے پر انہوں نے بل ایوان میں پیش کیا۔ وفاقی وزیرتعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے جو بل ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ کمیٹی میں آ رہے ہیں ہم ان کی مخالفت نہیں کرتے۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وار منظوری دیدی۔ایوان نے بل پر عالیہ کامران کی ترمیم کومسترد جبکہ سید رفیع اللہ کی ترمیم کی منظوری دی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=549147
- Advertisement -