18.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی نے وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2024ء اور انکم ٹیکس...

قومی اسمبلی نے وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2024ء اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024ء میں 120 دن کی توسیع کی الگ الگ قراردادیں منظور کر لیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی نے وفاقی تعلیمی بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2024ء اور انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس 2024ء میں 120 دن کی توسیع کی الگ الگ قراردادیں منظور کر لیں۔

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں فرح ناز اکبر نے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیرا ’’الف‘‘ کے ذیلی پیرا ’’اول ‘‘کے جملہ شرطیہ کے تحت 2 اپریل 2025ء سے مزید 120 دن کی توسیع کے فیصلہ کی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

- Advertisement -

بعد ازاں بلال اظہر کیانی نے دستور کے آرٹیکل 89 کی شق 2 کے پیرا ’’الف ‘‘کے ذیلی پیرا ’’اول ‘‘کے جملہ شرطیہ کے تحت 27 اپریل 2025ء سے مزید 120 دن کی توسیع کے فیصلہ کی قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573478

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں