قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کااختیارسپیکرکوحاصل ہے، اسلام آبادمیں ایک وقت میں دوجلسے ہوئے تووزارت داخلہ بہتری کاراستہ نکالے گی، انصارالاسلام یاکوئی ملیشیا اسلام آبادآئیگی تواسے کچل دیاجائیگا،وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد

143
قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کااختیارسپیکرکوحاصل ہے، اسلام آبادمیں ایک وقت میں دوجلسے ہوئے تووزارت داخلہ بہتری کاراستہ نکالے گی، انصارالاسلام یاکوئی ملیشیا اسلام آبادآئیگی تواسے کچل دیاجائیگا،وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کااختیارسپیکرکوحاصل ہے، سپیکرکافیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتا اورسپیکرجوبھی فیصلہ کریں گے وہ قانونی اورآئینی فیصلہ ہوگا،اسلام آبادمیں ایک وقت میں دوجلسے ہوئے تووزارت داخلہ بہتری کاراستہ نکالے گی،

وزیراعظم کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں اوروزیراعظم جیتیں گے، انصارالاسلام یاکوئی ملیشیا اسلام آبادآئیگی تواسے کچل دیاجائیگا، چوہدری شجاعت حسین بھائیوں کی طرح ہے کبھی بھی ان کے خلاف بات نہیں کروں گا۔

اتوار کویہاں ایف نائن پارک میں اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین کاروباروں کیلئے لگائے گئے بازارکے دورہ کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہاکہ 15 تاریخ کے بعد وزیراعظم عمران خان کی پوزیشن مزیدواضح ہوجائیگی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کو بلانے کافیصلہ سپیکرنے کرناہے،22 سے لیکر24 مارچ تک اسلام آبادمیں چھٹی ہوگی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے اوروہ پانچ سال پورے کریں گے، ہم اتحادیوں کوساتھ لیکرچلنا چاہتے ہیں، اتحادیوں کومشکل وقت میں حکومت کاساتھ دیناچاہئیے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ انہوں نے اس بات کا اعتراف اپنی کتابوں میں بھی کیاہے کہ چوہدری ظہورالہیٰ اورخواجہ صفدرکے ان پراحسانات ہیں،کھڑیانوالہ قتل واقعہ میں جب مجھے ملوث کیاگیا توچوہدری شجاعت حسین کی والدہ میرے لئے کھانا بجھواتی تھی۔کوئٹہ میں ، میں نے عمومی بات کی تھی۔

میں عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑاہوں، جوعمران خان کے ساتھ کھڑاہوگا اللہ بھی ان کے ساتھ ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ چوہدری شجاعت ان کے بھائیوں کی طرح ہیں اوروہ کبھی بھی ان کے خلاف بات نہیں کریں گے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ اس وقت کوئی کارکن گرفتارنہیں ہے، کسی کواسلام آباد میں ملیشیا لانے کی اجازت نہیں ہوگی، اوآئی سی اجلاس کی وجہ سے 22 سے 24 مارچ تک اسلام آبادمیں مقامی چھٹی ہے۔اس کے بعد7 روز تک وزارت داخلہ کھلی ہوگی انشاءاللہ اچھی خبریں آئیگی لیکن جو بھی قانون ہاتھ میں لے گاتو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔

ایک سوال پروزیرداخلہ نے کہاکہ ملک انارکی کی طرف جارہاہے،ہمیں جمہوریت کی طرف جانا ہے، اگراسلام آبادمیں ایک وقت میں دوجلسے ہوئے تووزارت داخلہ بہتری کاراستہ نکالے گی۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ اسمبلی کااجلاس بلانے کااختیارسپیکرکوحاصل ہے۔ سپیکرکافیصلہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتا اورسپیکرجوبھی فیصلہ کریں گے وہ قانونی اورآئینی فیصلہ ہوگا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اوروہ جیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ تنائواورمحاذآرائی نہیں ہونی چاہئیے۔ہمیں تلخیوں کی طرف نہیں جانا چاہئیے، دنیا میں اس وقت جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، یوکرین اورروس گندم اورتیل فراہم کرنے والے بڑے ممالک ہیں، ان ممالک میں محاذآرائی کی وجہ سے عالمی معیشت پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ انہوں نے اسلام آباد میں ایف سی اوررینجرز کوطلب کرلیاہے، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے تاہم اس کی ضرورت نہیں ہوگی اورمعاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں گے۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ وہ مولانافصل الرحمان سمیت سب علمائے کرام اورمشائخ عظام کااحترام کرتے ہیں،ہم کسی کولڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز کے واقعہ میں فرائض سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کومعطل کیاگیاہے۔

پارلیمنٹ لاجز میں 365 فیملیز رہتی ہیں۔وزیرداخلہ نے واضح طورپرکہاکہ انصارالاسلام یاکوئی ملیشیا اسلام آبادآئیگی تواسے کچل دیاجائیگا۔وزیرداخلہ نے اسلام آبادچیمبرکی جانب سے خواتین بازارکے انعقادکے اقدام کوسراہا اورکہاکہ آج اس بازارمیں 100 نہیں بلکہ دوہزارسٹالز ہونے چاہئیں تھے

،میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے ہرسیکٹرمیں خواتین بازارہوں، رمضان المبارک میں خواتین کواس طرح کے رمضان بازارلگانےچاہئیں اس ضمن میں انتظامیہ مکمل معاونت فراہم کرے گی ۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے بازاروں میں بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی خواتین کی زیادہ شمولیت ہونی چاہئیے۔