- Advertisement -
اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔منگل کو قومی اسمبلی میں سحرکامران نے بل پیش کرنے کی اجازت چاہی،وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل پر مزید بات کرنے کی ضرورت ہے۔ایوان نےانسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2025 پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی جس کے بعد سحر کامران نے انسداد نشہ آور مواد ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپردکردیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596463
- Advertisement -