قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام ہوگا

216

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی): قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ روز کے وقفہ کے بعد کل ( جمعرات کو) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کریں گے ۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔