قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کا اجلاس

325

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضوابط و استحقاقات نے وزارت مذہبی امور سے گزشتہ سال حج کے موقع پر سعودی سفارت خانہ سے جاری کرائے گئے مجالمہ ویزوں، ہارڈ شپ کوٹہ کے تحت 1982 افراد کو حج پر بھجوانے اور سیزنل سٹاف کی تعیناتیوں کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں وزیر مذہبی امور کو مدعو کیا ہے ,کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں اجنبی افراد کی بھرمار پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ارکان پارلیمنٹ کے تحفظ کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسلام آباد پولیس ناکے لگانے اور پابندیاں عائد کرنے کی بجائے سیکورٹی اقدامات کو بہتر بنائے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو کمیٹی کے چیئرمین جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا۔