27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی بھارت کی جانب...

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی بھارت کی جانب سے سفارتی تعلقات کی تنزلی کے فیصلوں کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور سفارتی تعلقات کی تنزلی کے فیصلوں کی مذمت کرتے ہوئے ان اقدامات کو شدید اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ جمعرات کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ریسورس سینٹر میں رانا ارادت شریف خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

سیکرٹری وزارت پارلیمانی امور نے کمیٹی کو وزیر اعظم کے پبلک افیئرز اور شکایات ونگ کی کارکردگی بڑھانے کی کوششوں کے بارے میں بریفنگ دی جس کا مقصد ملک بھر میں خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

- Advertisement -

وزارت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے عوامی شکایات کے مراکز کے نظام کو پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کے بارے میں اپنی کوآرڈینیشن کے تازہ ترین اقدامات سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو ایوان میں پر دی گئی یقین دہانیوں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ 16 ویں قومی اسمبلی کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کی جانب سے کل 44 یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں

جن میں سے 22 یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی رپورٹس پہلے ہی پیش کی جا چکی ہیں۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر دو قراردادیں منظور کیں۔ پہلی قرارداد میں سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور سفارتی تعلقات کی تنزلی سمیت بھارتی حکومت کے اقدامات کی شدید مذمت کی ۔

ان اقدامات کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا گیا۔ دوسری قرارداد میں غزہ میں معصوم شہریوں کی جانوں کے المناک نقصان کی شدید مذمت کی گئی، اسرائیل کے اقدامات کو نسلی کشی کی ایک شکل قرار دیا۔مزید برآں کمیٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کوعالمی نقصان قرار دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587194

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں