قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔4 پشاور میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیا

138
Election Commission

سلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔4 پشاور میں ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ شروع ہو گیا۔خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے۔4 کے ضمنی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 ستمبر ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ21 ستمبر کو شروع ہوگا جسے 23 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔انتخابات 26 ستمبر کو ہو ںگے۔