قومی اسمبلی کے سابق سپیکر گوہر ایوب خان جمعہ کو انتقال کر گئے

قومی اسمبلی کے سابق سپیکر گوہر ایوب خان جمعہ کو انتقال کر گئے

ہری پور، 18 نومبر(اے پی پی):قومی اسمبلی کے سابق سپیکر گوہر ایوب خان جمعہ کو انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ ہفتہ کو سہ پہر 3 بجے آبائی علاقہ ریحانہ ہری پور میں ادا کی جائے گی۔گوہر ایوب خان، جن کا تعلق پشتون قبیلے سے تھا، 1959 میں بطور کمیشنڈ آفیسر پاک فوج میں شامل ہوئے اور 1962 میں کیپٹن کے عہدے سے استعفی دے دیا۔

گوہر ایوب خان نے 1977 ، 1988، 1990 اور 1997 کے عام انتخابات میں مختلف سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا۔اپنے پورے سیاسی کیرئیر میں وہ قومی اسمبلی کے سپیکر، وزیر خارجہ اور وزیر پانی و بجلی جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔12 اکتوبر 1999 کو جنرل مشرف کی طرف سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد انہوں نے فعال سیاست چھوڑ دی۔ بعد ازاں ان کے بیٹے عمر ایوب خان 2002 کے عام انتخابات میں حصہ لے کر سیاست میں آئے ۔