قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کرسمس تقریب و امن سیمینار ہفتہ کو ہوگا

فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب و امن سیمینار ہفتہ 21 دسمبر کو بوقت دوپہر 1 بجے میونسپل کارپوریشن ہال فیصل آباد میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں ہوں گے جبکہ مہمانان اعزاز میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، …

فیصل آباد۔ 19 دسمبر (اے پی پی):قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے تقریب و امن سیمینار ہفتہ 21 دسمبر کو بوقت دوپہر 1 بجے میونسپل کارپوریشن ہال فیصل آباد میں منعقد ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے معاون خصوصی و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خاں ہوں گے جبکہ مہمانان اعزاز میں کمشنر فیصل آباد سلوت سعید،

ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سٹی پولیس آفیسر کامران عادل، ایڈیشنل کمشنر محمد آصف اقبال چوہان، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، جوڈیشل مجسٹریٹ چوہدری اعجاز لطیف، کو آر ڈینیٹر وزارت انسانی حقوق مرشد طارق اسلم شامل ہیں۔ اس موقع پر بشپ آف ڈیوائسس فیصل آباد اند ریاس رحمت، واعظ انچارج سینئر پاسٹر ایمرک جوذف، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد علی بخاری، چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم،

صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ا یشن میاں انوا ر الحق، سیکر ٹری رانا غلام مرتضیٰ حکیم، صدر فیصل آباد پریس کلب شاہد علی، مر کزی سیکر ٹری قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی مطیع اللہ خان، مر کزی وائس چیئر مین صاحبزادہ محمد جاوید نقشبندی، سینئر وائس چیئر مین پیر ڈاکٹر عدنان فاروق، صدر سافٹ ہارٹ فاؤنڈیشن رانا ضیاالرحمن و دیگر شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

امن سیمینار و تقسیم نوٹیفکیشن اور کرسمس کی مذکورہ تقریب کی صدارت صوفی مختار احمد ہجویری، چیف آر گنائزر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کریں گے۔ ترجمان قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب محمد زاہد سندھو نے بتایا کہ تقریب کے شایان شان انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ارکان کو بھی کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کیا جا سکے۔