قومی باکسنگ ٹیم رواں ماہ چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کے لیے 19 ستمبر کو چین روانہ ہوگی

باکسنگ ٹیم

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):قومی باکسنگ ٹیم رواں ماہ چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں شرکت کے لیے 19 ستمبر کو چین روانہ ہوگی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ کے مطابق اسکواڈ میں چار کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہیں۔ کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں۔

مرد باکسرز میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم شامل ہیں جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ ہیں۔ٹیم کی کوچنگ اولمپیئن محمد ارشد خان اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایشین گیمز میں باکسنگ ایونٹ میں 45 ممالک کے باکسر حصہ لیں گے۔