قومی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 5.09فیصد اضافہ

64
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی قومی برآمدات میں 5.09فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران مجموعی قومی برآمدات کا حجم 12.110ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر میں برآمدات سے 11.524ارب ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں قومی برآمدات میں 0.586ارب ڈالر یعنی 5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔