قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائےگا

190

قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائےگا
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی روپ سکیپنگ ٹیم کا اعلان یکم مئی کو کیا جائےگا۔ گذشتہ روز ٹیم کے چناﺅ کے سلسلہ میں ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال منعقد ہوئے، پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن سیکرٹری عدنان ملک نے بتایا کہ ٹرائلز میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی ٹیم انٹرنیشنل روپ سکیپنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کرےگی۔