33.8 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںقومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا سیمینار...

قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے کی دو ایٹمی قوتوں کے ساتھ محاذ کھول رکھا ہے‘ افغانستان سے ہر صورت تعلقات بہتر بنانا ہوں گے ‘جنرل راحیل شریف سعودی سیکورٹی اتحاد کے سربراہ بنے تو یہ امت مسلمہ کے اتحاد کا باعث ہوگا۔ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے بحرہند میں میری ٹائمز سکیورٹی چیلنجز کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد دہشت گردی میں میری ٹائمز سکیورٹی نے چیلنجز کو بے حد اہمیت دی ہے۔مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان طویل عرصہ سے دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے ‘ گزشتہ 38 برسوں سے پاکستان اورافغانستان سکیورٹی کے چیلنجز سے نبردآزما ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہر صورت تعلقات بہتر بنانے ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دو ایٹمی طاقتوں کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ بحری قزاقی نے اس تصور کو نئی جہت دی اور اس کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=47986

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں