قومی والی بال چیمپنئن شپ آئندہ ماہ شروع ہوگی

176

قومی والی بال چیمپنئن شپ آئندہ ماہ شروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی والی بال چیمپئن شپ آئندہ ماہ میں شروع ہوگی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہد کمال نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، گلگت بلتستان، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کو اسلام آباد یا پشاور میں منعقد کروانے کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا اور یہ چیمپئن شپ مئی کے دوسرے ہفتے شروع ہوگی۔