اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) قومی ورثہ کمیشن کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اس تاثر کو قطعی طو رپر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس لاہور کی کسی بھی عمارت کو نہ تو گرایا جا رہا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی نقصان پہنچایا جائے گا ۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ گورنر ہائوس لاہور کی چار دیواری کی جگہ خوبصورت آہنی جنگلے کی تنصیب کی جائے گی جس کے باعث سیاحوں کے لئے گورنر ہائوس کی عمارت میںدلچسپی او مزید کشش پیدا ہو گی ۔