قومی ٹیم کا کھیل کے آخر تک مقابلہ کرنا اور سپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے، محمد حفیظ

45

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ فواد عالم نے سخت محنت اور لگن کے ساتھ بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کردیا‘ مجھے قومی ٹیم پر فخر ہے، کھیل کے آخر تک مقابلہ کرنا اور سپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔ فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری سکور کی اور وکٹ پر طویل وقت تک قائم رہے۔ بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے فواد عالم کی سنچری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ "دوسری سنچری سکور کرنے پر فواد عالم کو بہت مبارک ہو۔ آپ نے سخت محنت اور لگن کے ساتھ بہت سے لوگوں کو غلط ثابت کردیا۔” انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ٹیم پاکستان پر فخر ہے، کھیل کے آخر تک مقابلہ کرنا اور سپرٹ دکھانا قابل تعریف ہے۔