دبئی۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے قومی ٹیم کی فتح کے لئے عوام سے دعائوں کی درخواست کردی۔ جمعرات کو قومی ٹیم کے سٹار کھلاڑی محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں کہا نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔
انہوں نے شائقین سے درخواست کی کہ قومی ٹیم کو اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔ واضح رہے قومی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ سپر 12 مرحلے کا آخری میچ سکاٹ لینڈ کے خلاف 7 نومبر کو کھیلے گی۔