قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں برس 2022میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلئے

124

کراچی۔19دسمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے رواں برس 2022میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرلئے۔نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پیر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک سال میں ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چھٹے پاکستانی بن گئے ہیں ، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کراچی میں تیسرے ٹیسٹ میچ میں 45 رنز کی اننگز پر یہ اعزاز اپنے نام کیا، وہ 54 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

اس سے قبل سابق کپتان یونس خان 2مرتبہ جبکہ انضمام الحق ، محمد یوسف، اظہر علی اور محسن خان ایک ایک بایہ اعزاز جاصل کرچکے ہیں۔بابر کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر صرف3کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں اس برس 1000 رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں انگلش کرکٹر جوروٹ ، جونی بیرسٹو اور آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن چکے ہیں۔