19.9 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ...

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی

- Advertisement -

راولپنڈی ۔11مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ پی سی بی کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں مبتلا تھے

لیکن اب انہوں نے بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کر دی ہے۔ محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہذا وہ ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم (کل) بروز بدھ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہو گی جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=571342

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں