27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںقومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی ٹیم کا جڑانوالہ کا دورہ

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی ٹیم کا جڑانوالہ کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (این سی ایچ آر ) کی انکوائری ٹیم نے جمعرات کو جڑانوالہ کا دورہ کیا ۔ این سی ایچ آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرپرسن این سی ایچ آر رابعہ جویری آغا کی سربراہی میں این سی ایچ آر کی ٹیم نے جمعرات کو جڑانوالہ کا دورہ کیا تاکہ مسیحی برادر ی کے گرجا گھروں کی بے حرمتی اور گھروں میں کی جانے والی توڑ پھوڑ کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔

وفد نے کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، آر پی او اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں۔ ٹیم نے متاثرہ کمیونٹی کے خاندانوں سے بھی ملاقات کی جبکہ متاثرہ جگہوں کا جائزہ لیا ۔ کمیشن کو بتایا گیا کہ پنجاب حکومت نے تمام تباہ شدہ گھروں اور گرجا گھروں کی فوری مرمت کا وعدہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب جڑانوالہ میں موجود تھے۔کمیشن کو بتایا گیا کہ 128 افراد کے خلاف اے ٹی اے اور سیکشن 324 اور 353 پی پی سی کے تحت پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ملزمان گرفتار ہیں جنہیں کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ امن و امان قائم کرنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے علاقے میں 3500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔این سی ایچ آر کی ٹیم کو بتایا گیا کہ واقعے کی رات شہر میں رینجرز اہلکار بھی تعینات تھے۔ این سی ایچ آر کی چیئرپرسن رابعہ جویری نے کہا کہ فیصل آباد کے علاقے میں پہلےبھی توہین مذہب اور گرجا گھروں کی بے حرمتی کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

اس طرح کے واقعات کے سدباب کیلئے حکومت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہئے۔ چیئرپرسن این سی ایچ آر نے صورتحال کو کم کرنے اور کسی بھی ناگہانی حادثے کو روکنے میں کمشنر سلوت سعید، آر پی او ، رینجرز اور پولیس کے سربراہ کے کردار کو سراہا ۔ کمیشن مجرموں کو پکڑنے اور قانون پر عملدرآمد کو  یقینی بنانے کیلئے پولیس سے فوری کارروائی کی درخواست کرتا ہےاور متاثرہ کمیونٹی کو ہر طرح کی صورتحال سے آگاہ رکھنا بھی بیحد ضروری ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380306

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں