قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کی بہتر ٹیم بننے کیلئے یورپین ٹیموں کے ساتھ زیادہ میچز کھیلنے پڑیں گے،ایف آئی ایچ کو چیمپئنز ٹرافی ختم کرنے کے فیصلہ پر نظر ثانی کرنی چاہئے،کپتان محمد عرفان

196

لاہور۔21 اپریل(اے پی پی )قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان نے کہا ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی شکست کی وجوہات میں سینئر کھلاڑیوں کا ٹیم میں شامل نہ ہونا ،ٹریننگ کے لئے کم وقت ملنا ،فٹنس مسائل شامل تھے ۔یہاں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے کہاکہ ورلڈ کپ کوالیفائی راﺅنڈ کی تیاریوں کے لئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ کروا کر جونیئر کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا تاکہ انہیں انٹرنیشنل میچز کا تجربہ ہو،ٹیم کو پنلٹی کارنر ،ڈیفنس ،اور فنٹس کے شعبہ میں بہتری کی ضرورت ہے ۔