قوم آج پاکستان کے بانیوں کوان کی سیاسی دانشمندی اورعلیحدہ وطن کےلیےانتھک جدوجہد پرخراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیراعظم کا یوم پاکستان کےموقع پرٹویٹ

190
قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر ٹویٹ

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم آج پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد کرنے کے عزم پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

جمعرات کو یوم پاکستان کے موقع پراپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی ہے کہ چاہے جتنے بھی چیلنجز ہوں، انسانی ارادہ ناممکن کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی کارکردگی کا آئیڈیل سے موازنہ کرکے خود کو آزماتی ہیں، یہ ان کا خود شناسی اور احتساب کا طریقہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مشکلات کو شکست دینے کے لیے پاکستان کے تصور پر میرا پختہ یقین ہے، آئیے آج 23 مارچ کو ہم قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔