قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

83
قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ویڈیو پیغام

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد اور تیار ہے۔ 27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائی حملہ سے متعلق اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی حاصل کرنے اور ملک کے ہر بچے کا مستقبل محفوظ بنانے پر مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی عظیم اور بے مثال قربانیوں کی تعریف کی۔ وزیر خارجہ نے روس یوکرین تنازعہ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی حالیہ ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سامنے مودی حکومت کا دوہرا معیار بے نقاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خود نیٹ سکیورٹی فراہم کرنے کا دعوی فراہم کرتا ہے تاہم دوسری طرف جب یہ قرارداد پیش کی گئی تو غیر حاضر رہا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مغرب سے چین کے خلاف تعاون کا مطالبہ کیا تاہم جب وقت آیا تو اس نے جن کے ساتھ مثالی تعلقات کا وعدہ کیا تھا انہیں ملا جلا ردعمل دیا۔