35.5 C
Islamabad
پیر, جون 2, 2025
ہومقومی خبریںقوم کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے بابائےقوم کے سنہری اصولوں پرعمل...

قوم کودرپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے بابائےقوم کے سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، وزیراعظم شہبازشریف کا ٹویٹ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بابائے قوم کے 74 ویں یوم وفات پر قوم ان کی مسلمانان برصغیر کے لئے جدوجہد،دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،آج پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کےلئے قوم کو بابائےقوم کے ایمان،اتحاد اورتنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پرعمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ‏آج بابائےقوم قائداعظم محمدعلی جناح کا74 یومِ وفات ہے۔پوری قوم آج کےدن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کےحقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اورقائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔قائدِ اعظم کی قیادت کےبغیر مسلمانوں کیلئےآزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہءِ تعبیرنہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے،معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ‏مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلنجزپرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے،راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=326712

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں