26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںكمسن ملازمہ فاطمہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم...

كمسن ملازمہ فاطمہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لینگے ،نیلوفر بختیار

- Advertisement -

سکھر۔ 27 ستمبر (اے پی پی):این سی ایس ڈبلیو کی چیئرپرسن نیلو فر بختیار نے کہا ہے کہ درندگی کا شکار معصوم فاطمہ پھرڑو کا واقعہ بہت بڑا ظلم ہے، ملزمان کو قانون کے تحت منطقی انجام تک پہنچاکر عبرت کا نشان بنائیں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں

۔سکھر پریس کلب میں ڈاکٹر عائشہ دھاریجو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیلو فر بختیار کا مزید کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو روکنے کے دو موثر طریقے ہیں، ایک تو ملزمان کی ضمانتیں نہ ہوں اور کیس منطقی انجام تک پہنچے اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں، دوسرا ہر علاقے میں معیاری تعلیم عام ہو،انہون نے بتایا کہ ہم نے فاطمہ پھرڑو کے گاؤں کا دورہ کیا ہے جہاں سکول میں بنیادی سہولیات تک موجود نہیں ہیں ، دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں انفراسٹرکچر اور تعلیم کا نظام انتہائی ناقص ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ شعور کے بغیر حدف حاصل کرنا کیسے ممکن ہے۔مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے نیلوفر بختیار کا کہنا تھا کہ پولیس کی کارکردگی یہ رہی ہے کہ اب تک ملزم کے لیپ ٹاپ کو ڈی کوڈ ہی نہیں کیا گیا اور پولیس کے افسران خود ملزم کو موبائل فون کی سہولت فراہم کررہے ہیں، یہ افسوسناک ہے ،ہم ہر قیمت پر فاطمہ پھرڑو کے اہلخانہ کو انصاف اور تحفظ فراہم کرائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں