راولپنڈی ۔ 24 فروری (اے پی پی) ہفتہ کے روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے داغے گئے مارٹر گولوں کی زد میں آکر ایک معصوم شہری شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی افواج نے ہفتہ کے روز ایل او سی سے1200 میٹر دو تھرٹی نار گاﺅں پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال نکیال منتقل کردیا گیا جبکہ پاکستانی فوج کی جانب سے اس بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے فائرنگ کی گئی تھی۔