برسلز۔20اکتوبر (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی لائیڈ گلاسپول اور مناکوسے تعلق رکھنے والے ان کے جوڑی دار ہیوگو نیس یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کےڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ فاتح جوڑی نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک اور ان کے روسی جوڑی دار الیگزینڈر الیگزینڈرووچ کو شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی لائیڈ گلاسپول اور مناکوسے تعلق رکھنے والے ان کے جوڑی دار ہیوگو نیس پر مشتمل تھرڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک اور ان کے روسی جوڑی دار الیگزینڈر الیگزینڈرووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔