28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںلالہ رخ اور ماہ رخ نے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ...

لالہ رخ اور ماہ رخ نے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):لالہ رخ اور ماہ رخ نے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیزسنگلزکے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ حمزہ عاصم ، زلان خان، یاور علی اور محمد سالار نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے لیڈیزسنگلزکے پہلے سیمی فائنل میچ میں لالہ رخ نے شندانہ کو 2-8 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے اور دوسرے سیمی فائنل میں ماہ رخ نے عمارہ خان کو 2-8 سے ہرا کر فائنل پہنچ گئی ہے۔

مینز سنگلز کے مقابلوں میں حمزہ عاصم ، زلان خان، یاور علی اور محمد سالار نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14،بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں