راولپنڈی۔18دسمبر (اے پی پی):لانس نائک محمد محفوظ شہید( نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہید کی یادگار پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی یادگارپھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔تقریب میں لواحقین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔