13.8 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومضلعی خبریںلاڑکانہ، زیبسٹ کے زیر اہتمام پانچویں لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد، تعلیم اور...

لاڑکانہ، زیبسٹ کے زیر اہتمام پانچویں لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد، تعلیم اور قیادت میں مصنوعی ذہانت پر توجہ مرکوز

- Advertisement -

لاڑکانہ ۔25فروری (اے پی پی):ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی زیڈ اے بی ایڈ کے زیر اہتمام پانچویں لیڈرشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس کا موضوع "طلباءاور اے آئی سے چلنے والا مستقبل”تھا۔ کانفرنس میں تعلیم اور قیادت میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تبدیلی لانے والے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی، لیڈرشپ کانفرنس تین روز تک جاری رہے گی۔

تاہم اسی کانفرنس کا افتتاح 20فروری سے کراچی میں خاتون اول اور ایم این اے آصفہ بھٹو زرداری نے کیا تھا۔ جس میں ترکی کے قونصل جنرل جمال سنگول، تعلیم کے سیکرٹری زاہد علی عباسی، پی پی پی ویمن ونگ کی صدر محترمہ فریال تالپور اور ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی زیڈ اے بی ایڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر لبنیٰ خالد شامل تھیں۔لیڈر شپ کانفرنس میں گیارہویں سے بارہویں کلاس کی طالبات نے مضامین پیش کئے ۔

- Advertisement -

اس موقع پر لاہور بزنس سکول کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید انور نے کہا کہ زیبسٹ ایک یونیک ادارہ ہے جو کہ بہت ترقی کر چکا ہے، ان کے طلباءکی تقریریوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کی صلاحیتیں بڑے پیمانے پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اسٹیک ہولڈر ہیں ، مل کر اے آئی، آٹیفشل انٹلیجنس کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی اور گرافکس ڈیزائن کے ذریعے بچوں کو ریسرچ کی طرف لے جانا چاہتے ہیں تاکہ یہ بچے مستقبل میں کسی سرکاری نوکری کے علاوہ اپنے آپ آمد نی کے ذرائع پیدا کر سکیں اور ان کو گلف ممالک کے اندر زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں گے ۔

ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی زیڈ اے بی ایڈ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لبنیٰ خالد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایسا سلیبس متعارف کراچکے ہیں جس کے ذریعے ہر بچے کی حاضری پر فارمنس اور امتحان کے نتائج والدین اپنے موبائل کے ذریعے گھر بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ، یہ تبدیلی لانے کا مقصد ہم بچے سے کتابی بوجھ ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہر روز بچے سے کبھی تقریر اسائمنٹ اور سرپرائز ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ان کو اسکول کے اندر ہی سرگرمیاں کرا رہے ہیں تاکہ بچے رٹے سے بچ جائیں گے اور اس کی صلاحیتیں خود بخود باہر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب بچے ادارہ سے پڑھ کر باہر نکلیں گے تو ایک قابل اور ذہین شاگرد ثابت ہوں گے اور دنیا کے کونے کونے میں اپنا اور ادارے کا نام روشن کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی زیڈ اے بی ایڈ محترمہ بے نظیر بھٹو کا خواب تھا ، یہی وجہ ہے کہ ادارہ ہذا کے بچوں میں خدادداد صلاحتیں موجود ہیں اور ادارہ میں محترمہ کی روح شامل ہے۔ اس موقع پر بچوں کو ڈگریاں بھی دی جائیں گی۔ تقریب میں چارٹراکا ئوئنٹ کراچی، گرین وچ یونیورسٹی ، سمارٹ اسکول، لاہور بزنس اسکول کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ آخر میں مضامین پیش کرنے والی طالبات سمیت فیکلٹی سٹاف کو شیلڈز دی گئیں اور آئے ہوئے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اجرک پہنائی گئی اور انہیں یادگار شیلڈز بھی دیئے گئے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566000

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں