28.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ، سات ملزمان گرفتار،چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں برآمد

لاڑکانہ، سات ملزمان گرفتار،چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں برآمد

- Advertisement -

لاڑکانہ۔23اپریل (اے پی پی):ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کے مطابق لاڑکانہ پولیس کا کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔مختلف علاقوں سے سات7 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔تین عدد چوری شدہ و چھینی جانے والی موٹرسائیکلیں ، قیمتی موبائل اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق دڑی پولیس کی پانچ مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔

پہلی کارروائی میں مرڈر کیس میں ملوث و اشتہاری ملزم معشوق جتوئی گرفتار،دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم سجن برڑو گرفتار، تیسری کارروائی کے دوران شہری زین العابدین کی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ چوتھی کارروائی کے دوران شہری عبدالجبار سیال سے چھینی جانے والی CD.70 موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔پانچویں کارروائی کے دوران شہری وقار شاہ کی چوری شدہ قیمتی موبائل فون برآمد کر لی۔

- Advertisement -

کنگا پولیس نے میرانی برج والے علاقے سے مطلوب ملزم اسداللہ کوش کو ایک کلو سے زائد 1050 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔بقاپور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران اشتہاری ملزم رجب کلہوڑو کو گرفتار کر لیا۔ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے اشتہاری ملزم واجد عرف واجو جاگرانی کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب وارث ڈنو ماچھی پولیس نے شہری دائم بوزدار سے چھینی گئی CD70 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی۔حیدری پولیس نے روپوش ملزم نظام الدین ڈومکی کو گرفتار کر لیا۔باڈھ پولیس نے ملزم اعجاز بھٹی کو چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586218

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں