28.2 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش ملزمان گرفتار، چرس...

لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ، منشیات فروش ملزمان گرفتار، چرس برآمد، مقدمہ درج

- Advertisement -

لاڑکانہ۔2مئی (اے پی پی):ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔2 منشیات فروش ملزمان گرفتار، چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر نعیم اختر ابڑو نے بمعہ سٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نصیرآباد ٹو نگر جھتیال روڈ نزڈ واٹر سپلاپر کارروائی کرکے2منشیات فروش ملزمان ماجد پھلپوٹو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے 250 گرام چرس اور مجاہد پھلپوٹو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 240 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جا ری ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591276

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں