19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،فینسی غیرقانونی نمبرپلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون، بھاری جرمانے عائد

لاہور،فینسی غیرقانونی نمبرپلیٹس لگانے والوں کیخلاف کریک ڈائون، بھاری جرمانے عائد

- Advertisement -

لاہور۔17مارچ (اے پی پی):ایڈیشنل آئی جی ٹریفک لاہور مرزا فاران بیگ کے حکم کے بعد رواں ماہ جعلی، فینسی، غیرقانونی، غیرنمونہ نمبرپلیٹس لگانے پر 52ہزارسے زائد چالان کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نمبرپلیٹس میں چھیڑچھاڑیارد و بدل کرنے میں موٹر سائیکل سوارسرفہرست رہے، 35ہزارسیزائدموٹرسائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ 4ہزار300سیزائدکاروں کوغیرنمونہ غیرقانونی وفینسی نمبرپلیٹس لگانے پربھاری جرمانے کیے گئے۔

اس کے علاوہ 1178سیزائدموٹرسائیکل وگاڑیوں کیخلاف جعلی نمبرپلیٹس لگانے پرقانونی کارروائی کی گئی جبکہ 8ہزار300سے زائد کمرشل گاڑیوں کوغیرنمونہ وفینسی نمبر پلیٹس لگانے پربھاری جرمانے کیے گئے ۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے غیرقانونی نمبرپلیٹس کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کاحکم دیا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ صوبے میں کمرشل ،نان کمرشل ہرقسم کی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں نمبرپلیٹ گاڑی کی پہچان ہے گاڑی کی پہچان کو چھپانا قانونا۔ جرم ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573542

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں