29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،ڈیفنس حادثہ کیس کی سماعت15 مئی تک ملتوی

لاہور،ڈیفنس حادثہ کیس کی سماعت15 مئی تک ملتوی

- Advertisement -

 

لاہور۔30اپریل (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں نامزد کم عمر ملزم افنان کے خلاف کیس کی سماعت سماعت 15 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیشِ ہونے کی ہدایت کردی۔

- Advertisement -

عدالت کے جج عرفان حیدر نے کیس کی بدھ کو سماعت کی۔کم عمر مرکزی ملزم افنان کے والد شفقت اعوان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ملزم افنان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کی جانب سے فردِ جرم عائد نہ کرنے کی درخواست پر پراسیکیوشن اور وکلائے صفائی سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590172

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں