31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 37 افسران کو رینک لگانے...

لاہور، انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 37 افسران کو رینک لگانے کی تقریب

- Advertisement -

لاہور۔15مئی (اے پی پی):لاہورسنٹرل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 37 افسران کو رینک لگانے کی تقریب جمعرات کو ہوئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راولپنڈی کے 30، ساہیوال کے 5 اور سرگودھا کے 2 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے،پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے تقریب میں شرکت کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اورکہا کہ سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر مزید پروموشنز کے لئے فوری طور پر کورسز کا آغاز ہو چکا ہے،کورس کے اختتام پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں پروموشن بورڈ منعقد ہو گا، ایس پی رینک کی 30، ڈی ایس پی رینک کی 70 سے زائد سیٹوں پر بھی ترقیاں ہوں گی، سب انسپکٹر سے انسپکٹر عہدے پر ترقی کے لئے 400 سیٹیں مزید دستیاب ہوں گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم، پنجاب ٹورازم پولیس سمیت مزید نئے سپیشلائزڈ یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں، ترقی پانے والے افسران دہشت گردی، شدت پسندی، جرائم کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے ٹیم ورک کریں، رواں سال 5 ہزار ترقیوں کا ہدف ہے، افسران و اہلکار اپنی اے سی آرز، سروس ریکارڈ مکمل رکھیں۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597228

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں