36 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور، سیف سٹی کی مدد سے پولیس نے گاڑی چند منٹوں میں...

لاہور، سیف سٹی کی مدد سے پولیس نے گاڑی چند منٹوں میں برآمد کرلی، ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔26مئی (اے پی پی):لاہور میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے مال روڈ سے چوری ہونے والی پک اپ چند منٹوں میں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر ایک شہری نے اپنی گاڑی پارک کی اور خریداری کے لیے گیا۔ واپسی پر گاڑی غائب تھی جس پر متاثرہ شہری نے فوراً ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر کال کی اور پولیس سے مدد طلب کی۔

کال موصول ہوتے ہی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے گاڑی کی تلاش شروع کی۔ مختلف مقامات پر گاڑی کو ٹریس کرنے کے بعد تمام معلومات متعلقہ پولیس اسٹیشن کو فراہم کی گئیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف گاڑی برآمد کرلی بلکہ ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق پنجاب بھر میں نصب جدید کیمروں کی مدد سے جرائم کی فوری ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورتحال میں فورا 15 پر کال کریں تاکہ بروقت مدد اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601606

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں