- Advertisement -
لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس اور ہولسٹک کئیر لیب کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی ۔ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں سی ٹی او عمارہ اطہر اور سی ای او لیب ہولسٹک کئیر محمد فیضان نے معاہدے پر دستخط کئے۔
ٹریفک وارڈنز ہولسٹک لیب سے 50 فیصد تک ڈسکائونٹ پر مختلف سروسز حاصل کرسکیں گے ، شہید فیملی سمیت مستحق ٹریفک سٹاف کو سو فیصد تک فری سروسز میسر ہونگی۔ترجمان ک نے بتایا کہ وارڈنز کو ہوم سروس ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، ٹریفک اہلکار چھ فیملی ممبرز کے میڈیکل ٹیسٹ ڈسکائونٹ پر کروا سکیں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509209
- Advertisement -