30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور ،ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 5افراد جاں بحق ، 3زخمی

لاہور ،ڈمپر اور رکشہ میں تصادم، 5افراد جاں بحق ، 3زخمی

- Advertisement -

لاہور۔14مئی (اے پی پی):لاہور جی ٹی روڈ آخری منٹ سٹاپ باغبانپورہ کے قریب ڈمپر اور رکشہ کے مابین تصادم کےنتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کے مطابق بدھ کی صبح لاہور کے علاقہ باغبانپورہ آخری منٹ سٹاپ جی ٹی روڈ کے قریب ڈمپر اور رکشہ کے مابین خوفناک حادثہ پیش آیا ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورڈمپر میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا۔5افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ زخمیوں کو ریسکیو کی جانب سے طبی امدا د کے لئے سروسز اور شالامار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈمپر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس نے3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو متاثر کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں