لاہور۔19مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں۔لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی اہلکاروں کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 47 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کئی۔
زخمی کانسٹیبل محمد شاہ زیب کو میڈیکل اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے فنڈز جاریکئے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق زخمی کانسٹیبل نصرت خان کو بھی طبی اخراجات کیلئے 15 لاکھ روپے جاری کیے گئے، زخمی سب انسپکٹر واصف منیر کو علاج معالجے کی مد میں 10 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی کانسٹیبل مدثر احمد کو میڈیکل اخراجات کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، زخمی ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل علی اکبر، غازی یونس رضا کو طبی اخراجات کیلئے مجموعی طور پر اڑھائی لاکھ روپے فنڈز جاری کئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے فنڈز اجرا کی منظوری دی گئی،آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ، جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے، غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے.
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574052