لاہور۔27جولائی (اے پی پی):لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام الحمرا فلم کلب میں فلم کراچنگ ٹائیگر ہیڈن ڈریگن پیش کی گئی۔چیئرمین الحمرا رضی احمد، ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا توقیر حیدر کاظمی، الحمرا بورڈ ممبر صوفیہ بیدار نے خصوصی طور پر فلم دیکھی۔فلم نامور ڈائریکٹر اینک لی کی تخلیق محبت،فرض،آزادی،قربانی،ماشل آرٹ کلاسک کا مجوعہ ہے۔
مشہور و معروف اداکار چا یون فیٹ، مشل یہو، ژانگ زیئی،چنگ چن و دیگر کی فنکارانہ صلاحیتوں دیکھنے والوں کو متاثر کرتی رہی۔فلم کا نام چینی کہاوت پر مبنی ہے جس کا مطلب غیر معمولی خوبیاں یا طاقتور لوگ ہیں جو عام نظر سے مخفی ہیں۔فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ اچھے راستے کامیابی کی طرف جبکہ غلط راستے تباہی کی طرف لے جاتے ہیں۔چیئرمین الحمرا رضی احمد نے اس موقع پر کہا کہ اس فلم میں دیکھایا گیا ہے کہ بڑے لوگ اکثر ہماری نظروں سے اوجھل رہتے ہیں،اصل بہادری اپنے اندر کی سچائی کو پہچاننا ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا توقیر حیدر کاظمی نے کہا کہ الحمرا آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر فلم کی نمائش ایک احسن اقدام ہے۔ حاضرین نے اپنی رائے میں کہا کہ الحمرا کے جانب کی فلم کا انتخاب نہایت دانشوری سے کیا گیا ہے۔ الحمرا فلم کلب کی طرف سے یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔