لاہور۔20جنوری (اے پی پی):لاہور انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 17دکانیں سربمہر کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نےاسسٹنٹ کمشنرز کو میٹروپولیٹن کارپوریشن، ٹریفک و ضلعی پولیس سے رابطے کی تاکید کی۔ اسسٹنٹ کمشنرنشتر محمد سلیم آسی نے کہا کہ نشتراور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ کاہنہ مارکیٹ میں تجاوزات پر چار دکانیں سیل کی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ نے کہا کہ تحصیل واہگہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 17 دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واہگہ سے تین ٹرک تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے شالیمار میں جی ٹی روڈ کے ٹریفک مسائل کے حل کے لیے مشترکہ دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے کہا کہ سرپرائز انسپکشن کے دوران کوئی غیر قانونی ٹریفک سٹینڈ نہیں ملا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر علی رائے نے کہا کہ مال روڈ، سرکلر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام پورہ اور پیر مکی بازار میں بھی تجاوزات ہٹانے کی کارروائی جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548858