لاہور۔8مئی (اے پی پی):سرحدوں پر کشیدہ صورت حال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرکسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،
فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچائو، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے جاری بیان میں بتایا کہ موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی، دہشتگردوں، ملک دشمن عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز بھی کئے جا ئیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594365