لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

23
Dry weather
Dry weather

لاہور۔10جون (اے پی پی):محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی بھی توقع ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ دوپہر کے وقت میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں ۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت31 اور زیادہ سے زیادہ46سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب14فیصدرہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 86فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں لا ہور امر یکن سکول71،پولو گرانڈ 68،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 79، ہائیکنگ اینڈ مونٹینی81،جوہر ٹان 62،یو ایم ٹی 77، پاور جنریشن پرائیویٹ لمیٹڈ 44اورعسکری ٹین میں 69ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔