27.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے...

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کا آغازکر دیا گیا،ڈاکٹر عثمان انور

- Advertisement -

لاہور۔6مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں بینڈ سٹاف کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بینڈ سٹاف کیلئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل بینڈ سٹاف کیلئے عمر کی حد 18سے 30سال رکھی گئی ہے اور متعلقہ فیلڈ میں مہارت رکھنے والے امیدوار بھرتی کیلئے اہل ہونگے۔امیدوار بھرتی کیلئے درخواست فارم 20مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔خواتین و سابقہ فوجیوں کیلئے 10فیصد جبکہ اقلیتی شہریوں کیلئے 5فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

بھرتی ہونے والے امیدواروں کو لاہور، ٹیلی کمیونیکیشن، شیخوپورہ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں تعینات کیا جائے گا۔ریکروٹمنٹ بورڈ میں شامل سینئر افسران کی زیر نگرانی امیدواروں کے ٹیسٹ لیے جائیں گیا۔قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں