لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں دھند، قومی شاہراہ پر حد نگاہ 100میٹر تک رہ گئی

105

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں شدید دھند پھیلی ہوئی ہے اور قومی شاہراہ پر حد نگاہ100میٹر تک رہ گئی ۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق ترجمان موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں دھند کا راج ہے جبکہ قومی شاہراہ ٹھوکر نیاز بیگ، چوہنگ اور مو ہلنوال، مراکہ ، شام کی بھٹیاں اور مانگا ہ منڈی دھند کے لپیٹ میں ہیں۔ قومی شاہراہ پر حد نگاہ 100میٹر تک رہ گئی۔ موٹروے کے متعدد سیکشن شدید دھند کے باعث عارضی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر ی معلومات کے لئے 130اور ہم سفر ایپ استعمال کر یں ۔