لاہور۔31جنوری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ،نارووال، گجرات،گوجرانوالہ، منڈی بہائوالدین اور گر دو نواح میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد ، خشک اور مطلع ابر آلود رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11اور زیادہ سے زیادہ 21سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب61 فیصدرہا۔
لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 190فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس زکی فارمز 557،ایوی گرین 429، عسکری ٹین 366،پولو گرائونڈ 286،فیز ایٹ ڈی ایچ اے 261،پاکستان انجینئرنگ سروسز 326اورطفیل روڈ 236ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=554582